ساہیوال، ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس مس ساجدہ ابراہیم 63سالہ کی پراسرار ہلاکت ،بند کمرہ سے لاش بر آمد

بدھ مئی 15:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) محلہ فیض آباد میں ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس مس ساجدہ ابراہیم 63سالہ کی پراسرار ہلاکت ۔۔قتل یا اتفاقی حادثہ بند کمرہ سے لاش بر آمد۔تفصیلات کے مطابق ساجدہ ابراہیم جو کہ ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس تھیں اور اکیلی رہتی تھی مس ساجدہ ابراہیم نے ساری زندگی شادی نہیں کی تھی۔گھر کے دو سرے حصہ میں اسکی سگی بہن ریٹائرڈ پروفیسر خالدہ احسن رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

مس ساجدہ ابراہیم کے بند کمرہ سے تعفن کی بو کے بعد پڑوسیوں نے پولیس فتح شیر کو اطلاع دی تو مس ساجدہ ابراہیم کی لاش پائی گئی ۔۔پولیس کے مطابق لاش پانچ روز پرانی تھی جس پر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دی گئی ۔تاہم پولیس فتح شیر ابھی تک ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس کی ہلاکت،،قتل یا اتفاقی حادثہ یا کوئی وجہ معلوم نہیں کر سکی ۔تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :