غذائی اجناس کی برآمدات 2.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

ماہ کے دوران برآمدات میں18.5فیصد اضافہ ہوا،گزشتہ سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم2.05ارب ڈالر تھا

بدھ 2 مئی 2018 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) رواں ما لی سال 2017-18 کے ابتدائی 9ماہ کے دوران غذائی اجناس کی برآمدات میں18.5فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ،ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق غذائی اجناس کی برآمدات2.93ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں برآمدات کا حجم2.

(جاری ہے)

05ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،برآمدات میں اضافے کی بڑی وجہ حکومت کی کسان دوست پالیسیاں ہیں، بالخصوص پنجاب میں کسان پیکیج کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں کافی بہتری آئی،اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے ہائی ویلیو ایڈیشن اور تیلدار اجناس کی کاشت پر خاص توجہ دی ہے جبکہ پچھلے سال آف سیزن مینجمنٹ کاٹن کمپین کی وجہ سے کپاس کے شعبے میں خاصی بہتری آئی،ماہرین کے مطابق ملک میں دستیاب غذائی مصنوعات کی تیاری کے بجائے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری زرمبادلہ میں اضافے کا باعث بنے گی اور اس طرح معیشت پر پڑنے والے دباو میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔