حکومت کے عوام کی ترقی اور خوشخالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات جلد عوام کے سامنے ہوں گے ،ْسردار میر اکبر خان

حکومت آزادکشمیر میں جاری منصوبہ جات کو کم مدت لاگت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،ْوزیر جنگلات

بدھ 2 مئی 2018 15:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میراکبر خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشخالی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے جن کے ثمرات بہت جلد عوام کے سامنے ہوںگے۔دیہاتوں میں رہنے والی عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے رہاہے آزادکشمیر کے اندر لوگوں کو برابری کی بنیاد پر ترقی خوشحالی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے وسائل درکار ہیں جن کی فراہمی کے لئے حکومت منصوبہ بندی کر رہی ہیحکومت آزادکشمیر میں جاری منصوبہ جات کو کم مدت لاگت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے آنے والابجٹ عوامی بجٹ ہو گا جس میں عوام کو ہرطرح کی سہولت کے لیے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں اور عام آدمی کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا سی پیک آزادکشمیر کی خوشخالی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اس سے خطے کی تقدیر بدلے گی انھوں نے کہا کہ این ٹی ایس اور پی ایس سی کے ذریعہ غریب اورقابل افراد کو نوکریاں ملی ہیں آزادکشمیر کا ترقیاتی بجٹ سے آزاد خطے میں تعمیر وترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگیاہے عوام کو ہسپتالوں میں مفت ایمرجنسی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس سے ریا ست بھر میں روزانہ ہزاروں غریب افراد کو صحت کی سہولیات میسرا ٓرہی ہیں حکومت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیحکومت نے این ٹی ایس کے ذریعہ سے غریب اور امیر کے تعلیم یافتہ اور بے روزگار بچوں کو ایک ہی صف میں لاکھڑا کیا ہے تاکہ وہ میرٹ اور اہلیت کی بنیا دپر روزگار حاصل کرسکے انھوں نے کہا کہ ابھی حکومت کو ایک سال کا عرصہ بھی نہیں ہوا اور اس ایک سال کی کارکردگی اپوزیشن کے پانچ سالوں کی کارکردگی پر بھاری ہے اپوزیشن جماعتیں دراصل آزادکشمیر میں شفافیت اور انصاف کے راستے میں رکائوٹ ڈال کراپنی سیاست چمکارہیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں حکومت جاری منصوبہ جات کو کم مدت لاگت اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے وزیر جنگلات نے کہا کہ و زیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق انفراسٹریکچر پروگرام کے تحت آزادکشمیر بھر میں چھوٹے چھوٹے منصوبوں کے تحت سڑکیں ودیگر ترقیاتی منصوبہ جات پر کا م تیزی سے جاری ہے اس سے لوگوں کو ان کی بنیادی سہولیات میسر کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے علاقے جو کہ بھارتی فوج کے چھوٹے ہتھیاروں کی رینج میں ہیں ان کے لیے پاک فوج کے تعاون سے کیمونٹی بنکرز بنائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے آزادکشمیر کے اندر میرٹ کی بحالی اورقانون کی حکمرانی ،بلا تخصیص تعمیر و ترقی کے لیے عملی اقدامات اٹھا کر دکھائے ہیںماضی میں صرف سیاسی ضروریا ت پر کام ہوتے تھے اب پبلک سروس کمیشن میں کسی کو جرات نہیں سفارش کر سکے ،این ٹی ایس کے نظام سے غریبوں کے لائق بچے میرٹ پر آگے آئے ہیں۔