نواب آف بہاولپورنے بہاولپورکو صوبہ بنانے کی ڈیڈ لائن دے دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مئی 2018 15:53

نواب آف بہاولپورنے بہاولپورکو صوبہ بنانے کی ڈیڈ لائن دے دی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی 2018ء) : نواب آف بہاولپورصلاح الدین عباسی نے بہاولپورکو صوبہ بنانے کی ڈیڈ لائن دے دی،حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے، پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر فوری عمل نہ ہوا تو مزاحمتی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے آج یہاں لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مدت ختم ہونے سے قبل بہاولپور صوبہ بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

بہاولپور صوبے کی بحالی تین دن میں ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہالپور صوبہ کی بحالی کیلئے پنجاب اسمبلی کی قرارداد پر فوری عمل نہ ہوا تو مزاحمتی تحریک چلائیں گے۔ نواب صلاح الدین نے کہا کہ قائداعظم کراچی ملیرکےعلاقےمیں ہمارے پاس ٹھہرے تھے۔ قائداعظم محمد علی جناح کیے ساتھ ہم نے3 معاہدے کیے۔ نواب آف بہاولپور نے کہا کہ ہم اب اپنا الگ صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ہمارے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورانہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپورکا پانی بھی بھارت کودے دیا گیا۔