متحدہ عرب امارات میں پاکستانی دھوکے کا شکار ، کتنے ہزار درہم گنوا دئیے

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 2 مئی 2018 15:56

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی دھوکے کا شکار ، کتنے ہزار درہم گنوا دئیے
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (TRA) نے سوشل میڈیا پر گردش ہونے والےانٹرنیٹ سے بھیجے جانے والے غیر متعلقہ پیغامات کے بارے میں ایک ویڈیو جاری کی ہے. یہ ویڈیو ایک میسج سے شروع ہوتی ہے جس میں ایک پاکستانی آدمی اپنے فون میں ایک میسج کھولتا ہے اور اس میں لکھا ہوتا ہے کہ "پیارے سفیان ارشد، آپ کا کمپنی کی جانب سے 25،000 درہم کا انعام نکلا ہے لیکن کمپنی کی جانب آپکے کچھ بقایا جات رہتے ہیں جنہیں انعام حاصل کرنے کے لیے ادا کرنا ضروری ہے اور اگر آپ انعام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انعام حاصل کرنے کا عمل شروع کریں اور ال انصار ایکسچینج سے آکر اپنے انعام کی رقم لے جائیں"۔

ایک اور ویڈیوکلپ میں دکھایا گیا ہے کہ بھارتی آدمی کو انعام حاصل کرنے والے افراد کی فہرست بھیجی گئی ہے اور جب وہ میسج کھولتا ہے تو دیکھتا ہے کہ اُسکا نام سب سے اوپر پہلے نمبر پر ہے اور اسکا 50،000درہم کا انعام نکلا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک اور ویڈیو میں ایک پاکستانی شہری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسے متحدہ عرب امارات کی اتصالات کمپنی کے نمبرسے ایک کال موصول ہوئی کہ اسنے 2لاکھ کی قرعہ اندازی جیت لی ہے ۔

پاکستانی نے مزید بتایا کہ فون پر اسے ہدایات دی گئیں کہ اپنا فون بند کرنے کے بعد وہ اپنی فون کی سِم نکالے اوراس پر دیکھے کہ فلاں نمبر لکھا ہو گا ۔ پاکستانی نے سِم پر نمبر دیکھا تو وہ وہی نمبر تھا جو کہ اسے کال کرنے والے نے بتایا تھا جس پر پاکستانی حیران رہ گیا ۔ پاکستانی شہری نے مزید بتایا کہ وہ جان گیا تھا کہ کال کرنے والا شخص اسے دھوکہ دے رہا ہے لیکن اُسنے بتایا کہ کال کرنے والا شخص اِسے کسی طرح قائل کرنے میں کامیاب ہو گیا کہ اُسنے قرعہ اندازی جیت لی ہے ۔

پاکستانی کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد کال کرنے والے نے اُسے ُاسکے نام اور دیگر تفصیلات سے متعلق کچھ کاغذات بھیجے اور 22،000 درہم ادا کرنے کے لیے کہا ۔ پاکستانی نے کہا کہ اسنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے وہ رقم ٹرانسفر کر دی لیکن اسکے بعد اسے کوئی انعامی رقم موصول نہ ہوئی ۔ ویڈیو کے آخر میں شہریوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ کسی بھی قسم کی دھوکے دہی پر مبنی کال سے متعلق خود سے کوئی کاروائی کرنے کی بجائے فوری طور اتھارٹیز کو شکایت درج کرائیں۔ اتصالات نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ویڈیو کا مقصد شہریوں کو دھوکے پر مبنی پیغامات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ ویڈیو ملاحظہ کریں :