گندم کے بھوسے کی غیر قانونی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی

بدھ 2 مئی 2018 16:00

ْ فیصل آباد۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے نامناسب استعمال کی شکایات کے پیش نظر گندم کے بھوسے کی نقل و حرکت پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرتے ہوئے پولیس اور انتظامی افسران کو خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 188 ت پ کے تحت مقدمات درج کرانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ کی جانب سے لائیوسٹاک اور بریڈرز کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بھٹہ خشت میں بھوسہ جلائے جانے کے عمل سے اس کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اس سے قبل کہ صورتحال مزید گھمبیر ہو ایک سے دوسرے اضلاع اور بھٹہ جات پر بھوسے کی رسائی نا ممکن بنائی جائے۔