حکومت کی محکمہ صحت کوگندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوئوں پر مچھر و مکھی مار سپرے کی ہدایت

بدھ 2 مئی 2018 16:00

فیصل آباد۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام علاقوںمیں ضلع کونسلز ، میونسپل کارپوریشنز ، میونسپل کمیٹیز اورمحکمہ صحت کوگندے پانی کے جوہڑوں اور فلتھ ڈپوئوں پر فوری طور پرمچھر و مکھی مار سپرے کرنے کی ہدایت کی ہے اور تمام ڈویژنل ڈائریکٹر ز ہیلتھ و چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ، کمشنرز ، ڈی سیز ، چیئر مینز و میئرز ، چیف آفیسرز ، چیف سنٹری انسپکٹرز کے نام جاری مراسلہ میں کہا ہے کہ اس ضمن میں خصوصی سپرے مہم شروع کی جائے اور ہنگامی بنیادوں پر تمام جوہڑوں، فلتھ ڈپوئوں یا ایسے مقامات جہاں مچھر ، مکھی یا دیگر کیڑے مکوڑے و جراثیم پیدا ہونے اور متعدی امراض کے پھیلائو کا خطرہ ہے وہاں سپرے مہم کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتا یا کہ تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدائت کی گئی ہے کہ سپرے کیلئے مؤثر دوا استعمال کی جائے تاکہ ا سکے مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں ۔ انہوںنے بتا یا کہ تمام افسران پر واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی جگہ پر کوئی غفلت پائی گئی تو ذمہ داران کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :