بھارتی گائوں میںآوارہ کتوں کے 3 کمسن بچوں کو مار ڈالنے پر مشتعل مکینوں نے 13 کتے ہلاک کر دیئے

بدھ مئی 16:00

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے گائوں خیرآباد کے مکینوں نے آوارہ کتوں کے 3 کمسن بچوں کو مار ڈالنے پر مشتعل ہو کر 13 آوارہ کتوں کو ہلاک کر دیا۔مارے جانے والے تینوں بچوں کی عمریں 12 سال سے کم تھیں اور وہ گائوں سے باہر درختوں سے گرے آم چن رہے تھے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق قانون کی رو سے آوارہ کتوں کو ہلاک کرنا جرم ہیتاہم علاقے میں ایک مزبحہ خانہ بند ہونے کے بعد آوارہ کتوں کے بچوں پر حملے ایک معمول بن چکا ہے اور رواں سال جنوری سے اب تک ایسے حملوں میں 14بچے مارے جا چکے ہیِں۔

پولیس کے مطابق بدھ کو گائوں کے مشتعل مکینوں نے تین کتوں کو فائرنگ کرکے اور باقی 10 کو ڈنڈوں سے ہلاک کر دیا ۔۔بھارت میں آوارہ کتوںکی تعداد 3 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور ہر سال ایک کروڑ 70 لاکھ افراد کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوجاتے ہیں۔مزید براں بھارت میں ہرسال 20 ہزار افراد کتوں کے کاٹنے سے بائولے پن میں مبتلا ہوکر مر جاتے ہیں۔