متحدہ عرب امارات ،سونے اور ہیروں کی تجارت ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنی قرار

بدھ مئی 16:00

ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت سونے ، ہیروں اور قیمتی پتھروں کی تجارت کرنے والوں کو کاروباری لین دین پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر میں کاروبار کرنے کی آسانی سے متعلق انڈیکس میں متحدہ عرب امارات کی درجہ بندی کو برقرار رکھا جائے۔

2016ء میں امارات میں سونے کی تجارت کا مجموعی حجم 13فیصد اضافے کے ساتھ 244 ارب درہم جبکہ اس کے مقابلے میں 2017ء میں یہ حجم 217 ارب درہم رہا۔2106ء میں متحدہ عرب امارات میں سونے کی درآمدات کا مجموعی حجم 142.4 ارب درہم جب کہ برآمدات کا حجم 75.9 ارب درہم رہا۔ تاہم اسی مالی سال کے دوران 26 ارب درہم کی دوبارہ برآمدات کی گئیں ۔