انگلینڈ نے ون ڈے رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کے بعد بھارت سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر برقرار، گرین شرٹس اور آسٹریلیا کے درمیان صرف 2 پوائنٹس کا فرق باقی
بدھ 2 مئی 2018 16:00
(جاری ہے)
بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے رینکنگ میں سالانہ اپ ڈیٹس کی گئی جس کے تحت انگلینڈ کے 8 پوائنٹس میں اضافہ ہوا اور وہ 125 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ نمبر پر براجمان ہو گئی، انگلینڈ نے بھارت سے ٹاپ پوزیشن چھینی ہے، بھارتی ٹیم ایک پوائنٹ کی کمی کی وجہ سے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، جنوبی افریقہ 4 پوائنٹس گرنے کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی، نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے تاہم اس کے بھی دو پوائنٹس کم ہوئے ہیں، عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم کے 8 پوائنٹس کم ہوئے ہیں اور وہ 104 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان کی بھی چھٹی پوزیشن برقرار ہے لیکن اس کے 8 پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے پوائنٹس میں صرف دو پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے، بنگلہ دیش کو بھی تین پوائنٹس ملے ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر برقرار ہے، سری لنکا کا آٹھواں نمبر ہے لیکن اس کے پوائنٹس میں 7 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، ویسٹ انڈیز نویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ بارہویں نمبر پر ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.