بائرن میونخ ناکام، دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کلب مسلسل تیسری مرتبہ یوئیفا چیمپئنز لیگ فائنل میں پہنچ گیا

بدھ مئی 16:00

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ مسلسل تیسری مرتبہ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ فائنل میں پہنچ گیا، ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ کے درمیان سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میچ 2-2 گولز سے برابر رہا تاہم ایگریگیٹ سکور پر میڈرڈ نے میونخ کو 4-3 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے سیمی فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ کے درمیان انتہائی زبردست اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا، میچ کے تیسرے ہی منٹ میں بائرن کے کیمچ نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی لیکن 7 منٹس بعد ریال میڈرڈ کے بنزیما نے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا، دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں بنزیما نے دوسرا گول کر کے ریال میڈرڈ کو بائرن کے خلاف 2-1 گولز کی برتری دلا دی، 63ویں منٹ میں بائرن کے روڈریگائز نے گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر 2-2 گولز سے برابر کر دیا، اس کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کیلئے خوب جان لڑائی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی اور دونوں کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا اسطرح ریال میڈرڈ نے ایگریگیٹ سکور 4-3 کی بدولت فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :