آئندہ پانچ سے دس سالوں میں بڑے شہروں میں پانی کی قلت ہو جائے گی، انجینئرنگ کے جدید طریقوں کے ذریعے سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے، ملک میں انجینئرنگ کے معیار میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا پی پی ایم آئی میں سیمینار سے خطاب اپنے بنیادی حقوق کی بات کی تھی ،عدالت نے بلایا تو میں ضرور جائوں گا، میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 مئی 2018 16:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پانی کی قلت کا شکار ہونے جا رہا ہے، اگلے پانچ سے دس سالوں میں بڑے شہروں میں پانی کی قلت ہو جائے گی، انجینئرنگ کے جدید طریقوں کے ذریعے سمندر کے پانی کو قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی پی ایم آئی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ چین سمیت کئی ممالک اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی پر عمل کررہے ہیں۔ احسن اقبال نے نیسپاک کی کارکردگی غیر متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ نیسپاک ایک اچھا ادارہ لیکن کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ وہ ادارہ ہی کیا جو خود فیصلہ نہ کرسکے کہ دروازے کی لمبائی 6 فٹ رکھنی ہے یا 8 فٹ رکھنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں انجینئرنگ کے معیار میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ سیمینار کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ میں توہین عدالت یا کسی پر نتقید نہیںکی۔ انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے بنیادی حقوق کی بات کی تھی عدالت نے بلایا تو میں ضرور جائوں گا۔