Live Updates

عمران خان کا نعیم بخاری کےحادثےمیں زخمی ہونےپراظہارافسوس

نعیم بخاری لندن میں انڈرگراؤنڈ اسٹیشن کےپلیٹ فارم پرگرگئےتھے، نعیم بخاری کوسراورپسلیوں پرشدید چوٹیں آئیں۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مئی 2018 16:07

عمران خان کا نعیم بخاری کےحادثےمیں زخمی ہونےپراظہارافسوس
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02مئی 2018ء) : تحریک انصاف کے رہنماء اور سینئر وکیل سپریم کورٹ نعیم بخاری لندن میں انڈرگراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نعیم بخاری کیساتھ پیش آنے والے حادثے پراظہار افسوس اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر وکیل سپریم کورٹ نعیم بخاری لندن میں انڈرگراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرگئے۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری کوگرنے سے سراورپسلیوں والے حصے میں شدید چوٹیں آئی ہیں۔ رہنماء پی ٹی آئی نعیم بخاری نمل کالج کی چندہ مہم کے سلسلے میں لندن میں موجود تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نعیم بخاری کیساتھ پیش آنے والے حادثے پرانتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات