Live Updates

پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کے ساتھ لندن میں حادثہ؛ ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 2 مئی 2018 16:09

پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کے ساتھ لندن میں حادثہ؛ ہسپتال منتقل کر دیا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02مئی2018ء) میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری کے ساتھ لدنن میں حادثہ پیش آیا یے۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری لندن میں  انڈرگراؤنڈ اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر گرنےسے زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں سینٹ میریز ہسپتال منتقل کیا گیا۔نعیم بخاری کے سر اور پسلیوں میں چوٹیں آئی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری کی حالت بہتر ہے تا ہم ان کو نگہداشت میں رکھنا ضروری ہے۔پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے نعیم بخاری کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات