متحدہ مجلس عمل کا ورکرز کونشن ،ْ مولانا عبد الغفور حیدری نے پاکستان کا مطلب کیا ،ْ لا الہ الااللہ کے نعرے لگوا دیئے

ہم سیکولر قوتوں کا راستہ متحدہ مجلس عمل کی صورت میں روکیں گے ،ْمولانا عبد الغفور حیدری کا ورکرز کنونشن سے خطاب

بدھ 2 مئی 2018 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سابق ڈپٹی چیئر مین سینٹ اور ایم ایم اے کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے پاکستان کا مطلب کیا ،ْ لا الہ الااللہ کے نعرے لگوا دیئے۔ بدھ کو متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن ہوا جس سے ایم ایم اے کی مرکزی قیادت نے خطاب کیا ۔ مرکزی قیادت کے خطاب سے قبل ایم ایم اے کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے پاکستان کا مطلب کیا ، لا الہ الااللہ کے نعرے لگوا دیئے ۔

(جاری ہے)

مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ یہ نعرہ اس لئے لگوایا تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ یہ ملک کس لئے معرض وجود میں آیا ۔ مولانا عبد الغفور حیدر ی نے کہاکہ تقسیم برصغیر میں مسلمانوں نے وہ قربانی دی جس کی مثال تاریخ میں ملنا مشکل ہے۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ پاکستان اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے قائم ہوا انہوںنے کہاکہ افسوس حکمرانوں نے ملک کو اسلامیات کی بجائے سیکولر ریاست بنانے کی کوشش کی ۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ آج بہنوں بیٹیوں کو جلسوں میں لاکر نچوایا جارہا ہے انہوںنے کہاکہ ہم سیکولر قوتوں کا راستہ متحدہ مجلس عمل کی صورت میں روکیں گے

متعلقہ عنوان :