پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیرکا کھلے سمندر میں صومالیہ سے تقریباً 180ناٹیکل میل دورامدادی آپریشن

انسداد بحری قذاقی مشن پر مامور پی این ایس عالمگیر نے پرتگالی سیلنگ بوٹ کو ایندھن،صاف پانی اور اشیاخوردونوش فراہم کیں

بدھ 2 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے کھلے سمندر میں صومالیہ سے تقریباً 180ناٹیکل میل دور امدادی آپریشن کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسداد بحری قذاقی مشن پر مامور پی این ایس عالمگیر نے پرتگالی سیلنگ بوٹ کو امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

سیلنگ بوٹ بینی لیو 2-ایندھن ختم ہونے کے باعث کھلے سمندر میںمشکل کا شکار ہو گئی تھی ۔

بوٹ پربچے اور خواتین بھی موجود تھیں اور بوٹ دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر تھی ۔پی این ایس عالمگیر نے بوٹ کو ایندھن،صاف پانی اور اشیاخوردونوش فراہم کیں جس پر پرتگالی فیملی نے اس نیک عمل پرپاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا ۔پاک بحریہ میری ٹائم سیکورٹی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے آپریشنز کی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :