دی سٹی اسکول پی ای سی ایچ ایس بوائز کیمپس انٹر کلاسز آرم ریسلنگ چمپین شپ کا اوپن کا ٹایٹل حماد اعجاز نے جیت لیا

بدھ 2 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) دی سٹی اسکول پی ای سی ایچ ایس بوائز کیمپس میں انٹر کلاسز آرم ریسلنگ چیمپین شپ اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا۔اس چیمپین شپ میں 84 کھلاڑی طلباء نے حصہ لیا ۔ اس چیمپین شپ میںجونیر ، یوتھ اور سینئر ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوئے اور انٹر کلاسز آرم ریسلنگ چیمپین شپ کا اوپن ٹائٹل حماد اعجاز نے حاصل کیا۔

چیمپین شپ کے اختتام پر دی سٹی اسکول پی ای سی ایچ ایس بوائز کیمپس کی ہیڈ مسٹرس مسز زہرہ طارق نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔ ساتھ میں سینئر مسٹرس مسز فوزیہ وسیم ، اسپورٹس ٹییچر محمد فیضان، ہارون سلیم، محمد عظیم عثمانی ، امیر حیدر ، سید راشد علی ا ور سندھ آرم رسلنگ کے جنرل سیکٹریٹری کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دوسرے اور آخری روز کے مقابلے میں جونیر بوائز ویٹ کیٹگری میںمحمدعباس نے محمد طلحٰہ شعیب کو ہرا کر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور تھرڈ پوذیشن حمزہ فیاض نے محمد یاسر کو ہرا کر حاصل کیا۔ یوتھ بوائز و یٹ کیٹگری میں سلمان زکی نے ولی محمد کو فائنل میں مات دے دی اور یوتھ بوائز کیٹگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا او رمحمد عثمان نے محمد اویس کو ہرا کر تھرڈ پوزیشن میں جگہ بنا لی اور سینئر بوائز ویٹ کٹگری میں حماد اعجاز نے سلمان بلوچ کو فائنل میں ہراکر سینئر بوائز کیٹکری کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور ساتھ ہی انٹر کلاسز آرم ریسلنگ چیمپین شپ کا اوپن کا ٹائٹل لے اڑے اور حسن سلمان نے محمد عمیر کو ہرا کر تھرڈ پوزیشن حاصل کر لی۔

میچ ریفری کے فرائز محمد علی ، عمیر شیخانی، معاذ موتی والا اور عمر اکرم نے سر انجام دیا۔ دی سٹی اسکول پی ای سی ایچ ایس بوائز کیمپس کی ہیڈ مسٹرس مسز زہرہ طارق نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔آخر میں مسز زہرہ طارق نے کہا کہ بچے قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے کیونکہ اس سے جسمانی اور ذہنی نشو نما ہوتی ہے۔

اس دنیا میں والدین بچوں کو پیدا کرتے ہیں اور اساتزہ اس کو پروان چڑھاتے ہیںاور اس دور میں اساتزہ کا بڑا ہاتھ ہے کہ مستقبل میں بچوں کو قوم کا معمار بناتے ہیں۔ آخر میں مسز زہرہ طارق نے تمام اساتزہ، کھلاڑیوں، بچوں اور خاص طور پر سندھ آرم ریسلنگ کے سکیریٹری جنرل کاشف احمد فاروقی کا دل سے شکریہ ادا کیااور ان کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کہ اآئندہ بھی ایسے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :