لیبر ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول میچ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے نام

بدھ مئی 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) عالمی یوم مزدور پر شہداء شکاگو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے زیراہتمام واحد شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں" لیبر ڈے شوٹنگ بال فیسٹیول میچ" کا انعقاد کیا گیا، فیسٹیول میچ میزبان واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی اور ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب کورنگی کے مابین کھیلا گیا، میچ کے آغاز سے قبل حال ہی میں انتقال کرنے والے سندھ اسپورٹس بورڈ کے اسپورٹس کنسلٹنٹ مشیر ربانی کے لیے دعا مغفرت کی گئی اور ان کی اسپورٹس میں خدمات کو سراہا گیا، فیسٹیول میچ کے مہمان خصوصی شوٹنگ بال کے سابق قومی کھلاڑی قمرالسلام پیارے تھے ، انھوں نے اعلان کیا کے ماہ رمضان کے بعد مشیر ربانی کی اسپورٹس میں خدمات کے اعتراف میں ایک یادگار شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا،سابق قومی کھلاڑی نے نوجوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کے نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور واحد اسپورٹس کلب کورنگی نے اپنے قیام سے ہی ہمیشہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے میدان میں اپنے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کئے ہیں اور اب بھی واحد اسپورٹس کلب کے عہدیداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوانوں کے لیے میچز کا انعقاد کیا جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار لاسکیں قومی کھلاڑی قمرالسلام پیارے نے فیسٹیول میچ میں بھی حصہ لیا جس سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلاافزائی ہوئی، لیبرڈٰ،ْے فیسٹیول میچ پانچ سیٹ پر مشتمل تھا جو واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی نے 3-1 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا فیسٹیول میچ میں ینگ اسٹار شوٹنگ بال کلب کورنگی کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین سے خوب داد حاصل کی خاص طور پر عبداللہ، حسنین، حزیفہ رحمان، فیضان اور دانیال کا کھیل قابل دید تھا جبکہ فاتح ٹیم واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی کے تجربہ کا ر کھلاڑیوں وسیم عباس، رضوان، محمد شمیم اور خالد نے بھی اپنی ٹیم کی جانب سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ، اس موقع پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم شمیم قریشی، انفارمیشن سیکریٹری محمد ارشد، زاہد رحمان، عبدالرشید ، جاوید اختر، نصیر الدین، ملک آصف، محمد اشرف اور دیگر کھیلوں سے محبت کرنے معزز شخصیات بھی موجود تھیں، اس میچ کو محمد اسماعیل، جاوید احمد اور اکرم پرویز نے سپروائز کیا۔

متعلقہ عنوان :