شوتوکان کراٹے کلر بیلٹ ٹیسٹ اور تقسیم ایوارڈ کی تقریب

نعمان ، راحم صدیقی اورحنین خان نے بالترتیب سینئر برائون، گرین بیلٹ اور یلو اسٹرپ بیلٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

بدھ 2 مئی 2018 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو جے کے ایس پاکستان کے زیر اہتمام شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی لانڈھی اسپورٹس کمپلیکس برانچ میں کلر بیلٹ ایوارڈنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں اسپورٹس کمپلیکس برانچ کے ساتھ ساتھ ہیڈکوارٹر کے کراٹیکاز نے اگلے درجے کے لئے ٹیسٹ دئے۔ بیلٹ ایوارڈنگ تقریب کے مہمان نان گرامی میں آئرن مین اسپورٹس اکیڈمی کے دالشاد خان یوسفزئی، جنرل سیکریٹری نعیم نور صدیقی، کیوکوشن کراٹے کے انسٹرکٹرز سینسی سید اشرف علی سینسی سید رضوان علی، سینسی گل شاہ علی، سینسی خورشید احمد سموں سمیت کراٹیکاز کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

چیف ماسٹر شی ہان شہزاد احمد نے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لئے جبکہ انکی معاونت اکیڈمی کے سینئر انسٹرکٹرز سینسی محمد شاہداور سینسی ناصر احمدنے کی۔

(جاری ہے)

شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے بیلٹ و اسناد اور انعامات حاصل کرنے والے کراٹیکا میں 9thکیو ۔یلو اسٹرپ بیلٹ کے امتحان میں حنین خان نے 58مارکس لے کر پہلی، حانیہ ناز نے 53مارکس کے ساتھ دوسری جبکہ صائم رضا نے 47مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

5thکیو بلو بیلٹ میں محمد راحم صدیقی نے 62مارکس لیکر پہلی پوزیشن، محمد وائز صدیقی نے 60مارکس لیکر دوسری پوزیشن جبکہ 6thکیو گرین بیلٹ میںمحمدارشاد نے 56مارکس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1stکیو سینئر برائون بیلٹ میں محمد نعمان نے 68مارکس لیکر پہلی پوزیشن جبکہ3rdکیو برائون بیلٹ میںعبدالرحمن نے 67مارکس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقعے پر کراٹے ڈیمانسٹریشن کے دوران پہلی، شاہ میر حسین اور روحان نے بورڈ بریکنگ ، وصاق حسنی نے یوگا اور ککس کا جبکہ ارزم خان نے انفرادی کاتا کا خوبصورت ڈیمو پیش کیا ۔

پوزیشن ہولڈرز کو بیلٹ کے ساتھ اسناد، مارکس شیٹ اور ٹرافیاں ایوارڈ کی گئیں جبکہ یلو اسٹرپ بیلٹ حاصل کرنے والے کم سن کراٹیکا محمد شاہ فہد حسین کو چوتھی پوزیشن پر خصوصی میڈل بھی دیا گیا۔ اس موقعے پر شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے دو جے کے ایس پاکستان کے صدر و چیف انسٹرکتر شی ہان شہزاد احمد نے تقریب میں آئے ہوئے دیگر مارشال آرٹس انسٹرکٹرز اور مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :