عدالت نے بلایا تو حاضر ہو جائونگا ،ْ وزیر داخلہ احسن اقبال

بدھ مئی 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ انہوں نے عدالت کی توہین نہیں کی، عدالت نے بلایا ہے تو وہ حاضر ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

یو این ڈی پی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نیب نے نارووال کے جس اسپورٹس سٹی کمپلیکس کے بارے میں نوٹس لیا ہے وہ پاک بھارت سرحد سے 400میٹر نہیں بلکہ 10کلومیٹر فاصلے پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ڈی ایچ اے تو سرحد کے ساتھ ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا سرحد کے ساتھ واقعہ علاقوں میں ترقی نہیں ہونی چاہیے قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان ڈوبتا ہوا نہیں بلکہ ابھرتا ہوا پاکستان ہے ،ْآج کا پاکستان سال 2013 کے پاکستان سے بہت بہتر ہے۔