پی ٹی وی، کراچی مرکز کے ایگزیکٹیو فنانس منیجر اور ایڈمن اینڈ پرسنل منیجر کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بدھ مئی 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) کراچی ٹیلی و ژن مرکز کے ایگزیکٹیو پروگرامز منیجر، قاضی سید عبدالرحیم پی ٹی وی کی 36 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد مورخہ 25 اپریل 2018 کو ریٹائرڈ ہو گئے۔ انہوں نے 1982 میں بحیثیت اسسٹینٹ اکائونٹینٹ پی ٹی وی جوائن کیا۔ جبکہ کراچی مرکز کے ایڈمن اینڈ پرسنل منیجر، ثمر شریف پی ٹی وی کی 33 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد مورخہ 27 اپریل 2018 کو ریٹائرڈ ہو گئے وہ 1984 میں شعبہ انجینئرنگ سے وابستہ ہوئے ۔

گزشتہ دنوں ان صاحبان کے اعزاز میں ایک پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جنرل منیجر، ایگزیکٹیو پروگرامز منیجر، میڈیا ریلیشنز آفسیر کے علاوہ دیگر شعبوں کے سربراہان، یونین کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جنرل منیجر، محمد امین میمن نے پی ٹی وی کے لئے ان دنوں صاحبان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں تعارفی کلمات ادا کئے اور ماضی سے وابستہ خوشگوار واقعات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ تقریب میں موجود دیگر شعبوں کے سربراہاں، یونین کے عہدیداران اور ساتھیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی کہ خدا وند کریم آپ کو صحت و تندرستی کے ساتھ ہمیشہ خوش رکھے ۔

آخر میں ایگزیکٹیو فنانس منیجر، قاضی سید عبدالرحیم اور ایڈمن اینڈ پرسنل منیجر، ثمر شریف نے جنرل منیجر اور تقریب میں موجود تمام ساتھیوں کا ان کے اعزاز میں اس پر وقار تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کے لئے اور تمام ساتھیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :