انصار برنی کا صحافی گل ملاح کو ٹیلی فون ،بھائی کا علاج کرانے کی یقین دہانی

بدھ 2 مئی 2018 16:10

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) انصاربرنی انٹرنیشنل ٹرسٹ پاکستان کے سربراہ اورسابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی نے صحافی گل ملاح کوٹیلی فون کرکے طویل عرصہ سے عجیب و غریب بیماری میں مبتلا زندگی اور موت کی جنگ لڑنے والی25 سالہ نوجوان بھائی زین کی خیریت و تفصیل معلوم کرنے سمیت بیمار نوجوان کا کسی اچھے سے اسپتال سے علاج معالجہ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بیمار نوجوان کے حال سے بے حال بھائی صحافی گل ملاح سمیت اہل خانہ میں خوشی کی لہردوڑگئی۔صحافی گل ملاح نے انصار برنی کے حق میں دعائیں کرتے ہوئے کہاکہ 25 سالا ایم اے پاس زین ملاح طویل عرصہ سے ہڈیوں و جوڑوں کی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے بسترپرپڑازندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے گھر میں جو جمع پونجی و مال مویشی فروخت کرکے وہ سب نوجوان کے علاج پر خرچ کر دیا ہے آغا خان اور لیاقت اسپتال کے علاوہ باقی سندھ کا کوئی بھی اسپتال حکیم و درگاہیں نہیں چھوڑی ہیں جہاں سے نوجوان کا علاج معالجہ نہ کرایا ہو پر بیماری ختم ہونے کی کوئی امید نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ اللہ پاک انصار برنی کا بھلا کرے جس نے اس مشکل گھڑی میں یاد کرکے ہماری ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے اور بیماری میں حال سے بے حال نوجوان کا اچھے سے اسپتال سے علاج معالجہ کی یقین دہانی کرائی ہے جس کا اجر انسان دوست بھلے شخص کو اللہ دے گا ہمارے پاس سوائے دعاوں کے اور ہے بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :