اعظم نگر پر جاری تیسرا آل کرا چی اقبال میمن میموریل فٹبال ٹو رنامنٹ میںمزید دو میچوں کا فیصلہ

بدھ 2 مئی 2018 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ڈی ایف اے سینٹر ل کرا چی کے زیر اہتمام اور اعظم نگر فٹبال کلب کی زیر نگر انی جا ری تیسراآل کرا چی اقبال میمن میموریل فٹبال ٹو رنامنٹ میں مزیددو میچو ں کا فیصلہ ہو گیا ۔ پہلا میچ کراچی کی دو قدیم اور معروف ٹیمو ں نا رتھ برادرز ایف سی اور بلو چ اسٹار گز ری کے ما بین کھیلا گیا۔ جس میں نا رتھ برادرز ایف سی نے بلو چ اسٹار گز ری کو 2-1گو ل سے شکست دے دی۔

میچ کا آغاز تیز رفتا ری سے ہو ا نا رتھ برادرز ایف سی کی جا نب سے 20 منٹ میں امجد خان مسکین(پا پئی) نے گو ل کر کے اپنی ٹیم کی بر تر ی کو 1-0 کر دیا ۔ ہا ف ٹا ئم میں نا رتھ برادرز ایف سی1-0 سے جیت رہی تھی ۔ دوسرے ہا ف میں بلو چ اسٹار گز ری نے گو ل برابرکر نے کی بھر پو ر کو شش کی لیکن فا رورڈ ز کی غلط نشانہ با زی کی وجہ سے گو ل نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

نا رتھ برادرز کی جانب 55ویں منٹ میں امجد خان مسکین(پا پئی) نے دوسرا گول کر دیا ۔

میچ کے اختتامی لمحات میں بلوچ اسٹار نے ایک گو ل کیا ۔ ریفر ی کی اختتامی وسل پر نا رتھ برادر ز ایف سی 2-1سے سر خرو ہو کر میدا ن سے با ہر آئی۔دو سرے میچ میںلیا ری بلو چ نے بلو چ یو نین کو 2-0سے زیر کر لیا۔ پہلے ہا ف میں دو نو ں ٹیمو ں نے تیز رفتاری سے گیم کا آغا ز کیا ۔ لیار ی بلو چ کیا جا نب سے کھیل کے 25ویں منٹ میں گو ل کر دیا ۔ پہلے ہا ف کے اختتام پر لیا ری بلو چ 1-0سے میدان سے با ہر آئی ۔

ہا ف ٹا ئم میں مہمان خصو صی نا رتھ برادرز ایف سی کے صدر حمید اللہ خان کا دو نو ں ٹیمو ں سے تعار ف کرا یا گیا ۔ انکے ہمراہ محبو ب بلوچ ، اسلم بلو چ ، نارتھ برادرز کے نا ئب صدر فضل صبحان ،سیکر یٹر ی جنرل یو سف خان، طا ہر شاہ اور خالد ولی روغانی بھی مو جو دتھے۔دو سرے ہا ف میں دو نو ں ٹیمو ں کی جانب سے گو ل کر نے کی بھر پور کو شش کی گئی ۔ لیا ری برادرز کی جا نب سے کھیل کے آخری لمحات میں گول کر کے میچ 2-0زیر کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :