چین نے ہیروز اور شہیدوں کے ور ثا کا تحفظ، کینسر کی درآمد شدہ ادویات پر ڈیوٹی کا خاتمہ، کریڈٹ سے محروم افراد کے اخراج پر پابندی سمیت دیگر نئے قوانین نافذ کر دیے

بدھ 2 مئی 2018 16:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) چین نے ہیروز اور شہیدوں کے ور ثاکے تحفظ، کینسر کی روک تھام کے حوالے سے درآمد شدہ ادویات پر ڈیوٹی کا خاتمہ، کریڈٹ سے محروم افراد کے اخراج پر پابندی سمیت دیگر نئے قوانین نافذ کر دیے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں متعدد نئے قوانین و ضوابط عمل میں لائے گئے ہیں جو چینی عوام کی زندگی سے قریبی وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں ہیروز اور شہیدوں کے ورثے کے تحفظ کا قانون، کینسر کی روک تھام کے حوالے سے درآمد شدہ ادویات پر ڈیوٹی کا خاتمہ، کریڈٹ سے محروم افراد کے اخراج پر پابندی وغیرہ شامل ہیں۔ ہیروز اور شہیدوں کے ورثے کے تحفظ کے قانون کے مطابق شہید ہونے والے ہیروز کے ناموں ، تصاویر اور وقار کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا۔دوسری جانب کینسر کی روک تھام کے حوالے سے درآمد شدہ ادویات پر ڈیوٹی کا خاتمہ چینی عوام کی زندگی سے انتہائی قریبی وابستہ ہے۔متعلقہ ضوابط کے مطابق یکم مئی کے بعد چین میں درآمد کی جانے والی انسداد کینسر ادویات پر عائد ڈیوٹی ٹیکس کو معاف کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کینسر کے مریضوں کے اخراجات میں نمایاں کمی آ جائے گی۔

متعلقہ عنوان :