ترکی کی مرکزی اپوزیشن پارٹی تین دوسری اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ آج انتخابی اتحاد قائم کرلے گی

بدھ 2 مئی 2018 16:20

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) ترکی کی مرکزی اپوزیشن پارٹی سی ایچ پی (ریبپلیکن پیپلز پارٹی) تین دوسری اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ آج جمعرات کو انتخابی اتحاد قائم کرے گی۔

(جاری ہے)

ترکی میں 24 جون کو قبل از وقت انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں جس کے لئے اپوزیشن پارٹیاں ’فور وے الیکشن الائنس‘ بنا رہی ہیں۔مرکزی اپوزیشن پارٹی سی ایچ پی ،گڈ پارٹی ، اسلامک سادات پارٹی اور ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ آج ایک معاہدے پر دستخط کرے گی ۔ان انتخابات کے لئے ترکی کے صدر طیب اردگان کی حکمران جماعت اے کے پارٹی نے نیشنل موومنٹ پارٹی کے ساتھ اتحاد بنا لیا ہے۔