Live Updates

وزیرقانون رانا ثناء اللہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں2 مذمتی قراردادیں جمع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 2 مئی 2018 16:24

وزیرقانون رانا ثناء اللہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں2 مذمتی قراردادیں ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی 2018ء) : وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں2 مذمتی قراردادیں جمع کروا دی گئی ہیں، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو معافی مانگنے کا حکم دے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف ق لیگ کے رکن عامر سلطان چیمہ اور پی ٹی آئی رکن کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادیں جمع کروائی گئی ہیں۔

قرار داد کے متن کے مطابق یہ ایوان ان توہین آمیز الفاظ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ حکومت وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو معافی مانگنے کا حکم دے۔پی ٹی آئی کی رکن کی قرارداد کے مطابق رانا ثناء اللہ کی طرف سے پہلی بھی کئی مرتبہ خواتین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تمام سیاسی جماعتوں کی خواتین کی عزت اور تکریم سب کیلئے ایک جیسی ہونی چاہیے لیکن یہ مسلم لیگ(ن) کے لوگوں کو وطیزہ بن چکا ہے کہ اپنی ناکامیوں کا بدلہ لینے کیلئے مخالف جماعت کی خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے اور ان کی کردار کشی کی جائے۔

لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو معافی مانگنے کا حکم دے اگر رانا ثناء اللہ نے معافی نہ مانگی تو تحریک انصاف کی خواتین رانا ثناء اللہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اور باہر احتجاجی مظاہرے کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات