کامران اکمل نے سلمان بٹ کا زیادہ لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

بدھ مئی 16:26

کامران اکمل نے سلمان بٹ کا زیادہ لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 مئی 2018ء) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانےکا سابق اوپنر سلمان بٹ کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان ون ڈے کپ میں کامران اکمل نے فیڈرل ایریاز کی نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب کے خلاف96گیندوں پر15چوکوں اور 11چھکوں کی مدد سے170رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

یہ 36سالہ کامران اکمل کی لسٹ اے کرکٹ میں 21ویں سنچری تھی جس کےساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنےوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں مشتر کہ طور پر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔کامران اکمل اب تک 329لسٹ اے میچز کی294اننگز میں 32.74 کی اوسط سے 8841رنز سکور کرچکے ہیں جس میں21سنچریاں اور33نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کےساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنےوالے ملکی بلے باز ہیں ۔

ٹیسٹ اوپنر خرم منظور23سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے 21سنچریوں کےساتھ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے چوتھے جبکہ سابق اوپنر سلیم الہی 18سنچریاں سکور کرکے پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ بابر اعظم اور محمد حفیظ17،17سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر چھٹے ،ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ،سابق ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل راﺅنڈر شعیب ملک 16،16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر ساتویں اور سابق کپتان محمد یوسف اور رمیز راجہ،،15 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔