بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو دما دم مست قلندر کرنے پر مجبور ہو جائیں گے‘ ٹھیکیدار رحمان مغل

بدھ 2 مئی 2018 16:30

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے مرکزی رہنما ٹھیکیدار رحمان مغل نے کہا ہے ۔اسلام گڑھ اور گردنواح میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے تمام مکاتب فکر برارہ راست متاثر ہورہے ہیں۔بدترین لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوا تو دما دم مست قلندر کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ہر گھنٹے بعد دو گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ عوام علاقہ کے لئے درد سر بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ 18,18گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ نے لیگی حکومت کے دعووں کی کلی کھول کر رکھ دی ہے۔لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعویدار آج عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری مراکز ٹھپ ہو کر رہ گے دوسری جانب لوڈ شیڈنگ سے تمام مکاتب فکر براہ راست متاثر ہونے لگے۔

انہوں نے لیگی حکومت،واپڈا اور محکمہ برقیات سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام گڑھ اور گردونواح کے علاقوں سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے،اسلام گڑھ متاثرین منگلا ڈیم کا شہر ہے اور یہاں کے باسیوں نے دوبار پاکستان کی معاشی خوشخالی کی خاطر قربانیاں دی ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ کا عذاب شروع دن سے یہاں کے باسیوں کو جھیلنا پڑتا ہے۔لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے متاثرین منگلا ڈیم کی پریشانیوں میں کمی لائی جائے۔لوڈ شیڈنگ کا اگر خاتمہ نہ کیا گیا تو اہلیان اسلام گڑھ دما دم مست قلندر کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔