اسلام گڑھ‘ حافظ لعل خان لودھی ؒ کا سالانہ عرس ،ہزاروں زائرین کی شرکت

بدھ 2 مئی 2018 16:30

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 مئی2018ء) حافظ لعل خان لودھی ؒ کا سالانہ عرس مبارک،ہزاروں زائرین کی شرکت،قرآن وصاحب قرآن ؑ کی تعلمات رشد وہدایت کا ذریعہ ہیں۔امت مسلمہ بہترین رہنمائی کے لئے قرآن مجید اور اسوہ نبی کریم ؑ کا مطالعہ کرے۔اسلامی تعلیمات سے دوری کی بدولت آج مسلمان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اس میں ڈھول ڈبے بجانے کی کوئی گنجائش موجودنہیں،اسلامی نظام کا نفاذ عمل میں لا کر اس خیال اور سوچ کی تکمیل کی جائے جس کے تحت پاکستان حاصل کیا گیا۔عاشقان رسول ﷺہر دم درود پاک کا ورد کیا کریں کیا کریں ۔حافظ لعل خان لودھی ؒ دین اسلام کا عظیم سپوت تھے اور ان کی دینی،ملی وقومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،حافظ لعل خان لودھیؒ کے فیوض وبرکات قیامت تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

خان کالا خان لودھی نے جس عظیم مقصد کو آگے بڑھایا الله انہیں اس کا اجر ضرور دیگا۔ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف پیر شمس العارفین نے موہڑہ بڑی کے مقام پر خافظ لعل خان لودھی ؒ کے سالانہ عرس مبارک اور جلسہ دستار فضیلت سے صدارتی خطبے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عرس پاک وجلسہ دستار فضیلت کی سرپرستی مہتمم جامع خان کالا خان لودھی نے کی۔

نقابت کے فرائض پی ایچ ڈی سکالر حافظ مبین خان نے انجام دیے۔ہدیہ تلاوت مدرسہ ہذا کے مدرس قاری ذولفقار احمد نعیمی اور ہدیہ نعت قاری محمد شاہ نواز چشتی آف جاتلاں نے پیش کیا۔عرس کی تقریب میںاسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صدرعبدالحمید کشمیری،سابق صدر جرنلسٹ فورم خالد محمودمغل،سینئر نائب صدر جرنلسٹ فورم مرزا جمیل احمد شاہد،ماسٹر کامران خان،مظہر خان سمیت عقیدتمندوں اور زائرین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خصوصی خطاب علامہ عزیز الدین کوکب نے کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم اعلیٰ جامع تعلیم القرآن ومحسن ماڈل پبلک سکول موہڑہ بڑی قاری خان کالا خان لودھی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جامع تعلیم القرآن موہڑہ بڑی بہترین طریقے سے اسلامی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔دینوی تعلیم سمیت دنیاوی تعلیم بھی دور حاضر کے تقاضو ں کے مطابق طالبعلموں کو دے رہے ہیں ،انہوںنے مائی قادر جان کو بھی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ک جنہوںنے مدرسہ کے لئے جگہ عطیہ میں دی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سجادہ نشین دربار عالیہ نیریاں شریف پیر شمس العارفین غزنوی نے مذید کہا کہ خوش ن-صیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو الله والوں سے پیار کرتے ہیں۔قاری خان کالا خان لودھی مبارک باد کے مستحق ہیں جو ہر سال محبتوں کی محفل سجاتے ہیں۔والدین اپنے بچوں کو مدارس میں ضرور داخل کرائیں اور کم از کم اپنے ایک بچے کو حافظ قرآن ضرور بنائیں۔

قرآن مجید مکمل ضابطہ حیات اور سنت نبوی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے اور انہی دو چیزوں پر عمل کر کے ہمیں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔امت کے لئے نبی کریم ﷺ رویا کرتے تھے اے ایمان والو اپنے عشق مصطفی ﷺ کو بیدار رکھا کرو ۔ہم اپنے یار کی رضا کے لئے سجدے کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔نبی کریم ﷺ کی محبت اور ایمان ہمارے سینوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :