صحت اور تعلیم جیسی اہم شعبوں میں غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ،ڈپٹی کمشنر کچھی

بدھ 2 مئی 2018 16:59

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کچھی میجر(ریٹائرڈ)بشیر احمد بڑیچ ڈھاڈر پریس کلب کے صدر محمد عارف بنگلزئی کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم جیسی اہم شعبوں میں غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے عوام کو معیاری تعلیم اور بہتر ہیلتھ سروسز کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے ضلع کچھی میں ترقی کے راہ میں حائل رکاوٹوں کا تعاقب ضروری ہے اور ایسے عناصر کی نشادہی کرنا ہوگا جو سرکاری ملازم ہونے کے باوجود اپنے فرائض سے غافل ہیںعوامی اجتماعی مسائل کو حل کرنے کیلئے بلائے طاق اقدامات ناگزیرہیں ضلع میں تعلیم جیسی مقدس اداروں میں اساتذہ کی حاضریاں ضروری بنائیں گے جو اساتذہ سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے گھر بیٹھے تنخوائیں وصول کر رہے ہیں انہیںسکولوں میں لاکر دم لیں گے انہوں نے والدین اور سول سوسائٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اپنے متعلقہ سکولوں میں اساتذہ کی کارکردگی پر نظر رکھیں جو اساتذہ ڈیوٹی نہیں دیتے ہمیں مطلع کیا جائے انکے خلاف سختی سے نمٹاجائے گا تعلیم کی ہر محکمہ صحت بھی اہم ہے جس میں کسی کو رعایت نہیں دینگے صحت کی سہولیات کی فراہمی میںغفلت قابل قبول نہیں بنیادی مراکز صحت، آر ایچ سیز،سول ہسپتالوں میںعوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں عملہ کردار ادا کریں عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کیساآہنی ہاتھوں نمٹا جائیں گے تعلیم اور صحت کے علاوہ دیگر ادارے بھی اپنی کارکردگی بہتر بنائیں عوامی شکایات کی صورت میںفی الفور ایکشن لیا جائے گا اور کسی کے ساتھ حق تلفی نہیں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :