ماہ صیام میں عوام کو ہرممکن طور پر ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے ،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر

تاجر برادری ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریںبصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ،احمد کاکڑ

بدھ 2 مئی 2018 16:59

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر وکیل احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں عوام کو ہرممکن طور پر ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے تاجر برادری ناجائز منافع خوری سے اجتناب کریںبصورت دیگر انکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی ساعتوں میں شدیدگرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء خرد نوش پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے عنقریب پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے مذکورہ اشیاء پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے نئی حکمت عملی اور پرائس طے کیئے جائیں گے تاکہ عوام اس مہینہ میںمنافع خوروں کی چنگل سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ماہ صیام میں عوام کو ہر ممکن طور پر ریلیف دیں اور ناجائز منافع خوری سے پرہیز کریں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اشیاء خرد نوش کی لسٹ ہر دکاندار اپنی دکان پر آویزاں کریں دوران چیکنگ کسے دکان پر لسٹ آویزاں نہیں ہوا تو اس تاجر کے خلاف کاروائی کی جائیگی انتظامیہ عوام کو اشیاء خردنوش پر چیک اینڈ بیلنس کو ماہ مبارک میں برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس پلان مرتب کریگی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے

متعلقہ عنوان :