کامران رشید کے بھائی کے انتقال پر ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہار افسوس

بدھ مئی 17:30

کامران رشید کے بھائی کے انتقال پر ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما کامران رشیدکے بڑے بھائی کے انتقال پر ملال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے والد خواجہ رشید احمد اور بھائی کامران رشید کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔