بی اے ایس ایف کا بائر کے مزید اثاثے خریدنے کا معاہدہ

حالیہ کاروباری معاہدوں کے ذریعے بی اے ایس ایف کسانوں کا زیادہ بہتر پارٹنر بن جائے گا ڈاکٹر کرٹ بوک

بدھ 2 مئی 2018 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) بی اے ایس ایف نے 1.7ارب یورو کے بدلے میں بائر کے مزید اثاثے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ بائر یہ اثاثے مونسانٹو کی متوقع خریداری کے بعد فروخت کررہی ہے۔ بی اے ایس ایف کو فروخت کئے جانے والے کاروبار میں بائر کا پورا سبزیوں کے بیجوں کا کاروبار، بیج کے تحفظ کا کاروبار، ہائبرڈ گندم کی ریسرچ ایننڈ ڈیولپمنٹ اور مکمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈیجیٹل فارمنگ کا پلیٹ فارم شامل ہیں۔

بی اے ایس ایف نے 1.7 ارب یورو کے بدلے بائر سے جو کاروبار خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ان کی 2017ء میں کل سیلز تقریباً 745ملین یورو رہی ہے۔یہ حالیہ معاہدہ بی اے ایس ایف اور بائر کے درمیان 13اکتوبر 2017ء کو ہونے والے اثاثوں کی خریدو فروخت کے 5.9ارب یورو کے معاہدے کے علاوہ ہے۔

(جاری ہے)

ان اثاثوں کی 2017 کی کل سیلز 1.5ارب یورو تھی۔ ان دونوں ٹرانزیکشنز کے ذریعے بی اے ایس ایف نے جوکاروبار خریدے ہیں ان کی 2016میں 2ارب یورو کی سیلز جبکہ 2017میں 2.2ارب یورو کی سیلز رہی ہے۔

اس طرح خریداری کے دونوں معاہدوں کی کل مالیت 7.6ارب یورو ہوگئی ہے جس کے ذریعے بی ای ایس ایف اپنی مصنوعات میں اضافے کے ساتھ اپنے منافع میں بھی قابلِ ذکر اضافہ کرے گا۔ بی اے ایس ایف کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر کرٹ بوک نے کہاکہ حالیہ کاروباری معاہدوں کے ذریعے بی اے ایس ایف کسانوں کا زیادہ بہتر پارٹنر بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :