ریلوے لاہور ڈویژن نے ماہ اپریل میں 2520 بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانے کیے

ڈی ایس ریلوے لاہور کی رہنمائی میں مفت خوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا‘ سفیان سرفراز ڈوگر

بدھ مئی 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے غلام فرید نے اپنے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینرز گروپ کے ہمراہ مختلف سیکشنوں پر چلنے والی مختلف ٹرینوں پر اچانک چھاپے مار کر 2520 بغیر ٹکٹ سفر کرتے ہوئے مسافر پکڑے اور ان سے موقع پر کراہ و جرمانہ کی مد میں2577230(پچیس لاکھ ستتر ہزار دو سو تیس)روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروادیے۔

(جاری ہے)

ڈی سی او ریلوے لاہور کا کہنا یے کہ ڈی ایس ریلوے لاہور کی رہنمائی میں بغیر ٹکٹوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ ڈی سی او ریلوے لاہور نیمذید کہنا کہ بغیر ٹکٹوں کے خلاف جاری مہم کو اور موثر طریقے سے چلائیں گے۔ اور اس ضمن میں مذید چھاپا مار ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی تاکہ ریلوے کی ڈوبی ہوئی آمدن کو وصول کیا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ بغیر ٹکٹوں کی حوصلہ شکنی بھی ہوتی رہے۔یاد ریے ریلوے لاہور ڈویژن کی بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف موثر حکمت عملی سے بغیر ٹکٹ مسافروں کی تعداد میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔