قائم مقام چیئرمین بلدیہ غربی کی غیر حاضرملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

بدھ 2 مئی 2018 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) قائم مقام چیرمین بلدیہ غربی عزیزاللہ آفریدی نے افسران وعملہ کو کارکردگی مذید بہتر بنانے اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کر دی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر میں شب برات کے حوالہ سے بلدیہ غربی کی تمام یونین کونسلوں میں کئے جانے والے انتظامات اور اس حوالہ سے موجود مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز شب برات کے موقع پر زائرین کو سہولیات کی فراہمی میں جن مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ان تمام مسائل کے حل کیلئے جامعہ حکمت عملی سے لائحہ عمل طے کر کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں چند روز بعد ماہ صیام کی آمد ہے اس کیلئے بھی فوری اقدامات کیئے جائیں تمام اراکین کونسل کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں لائحہ عمل ترتیب دیں ہر یونین کونسل میں موجود مسائل ترتیب وار حل کرنے کیلئے اقدامات کریں افسران نے اپنے اپنے دفتری اور روزمرہ کے اقدامات سے قائم مقام چیرمین کو آگاہ کیا تمام متعلقہ افسران نے اپنے محکمہ اور اپنی ذمہ داریوں سے متعلق تفصیل سے کارکردگی بیان کی جس میں خصوصا شب برات کے حوالہ سے قبرستانوں ،مساجد اور ان دیگر مقامات پر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زائرین کو انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات جس میں مختلف مقامات پر کیمپوں اوران پر آویزاں کیئے جانے والے بینرز ،پینے کے پانی اور شربت کی سبیلیں بھی لگائی گئی جبکہ قبرستانوں میں جہاں لائٹس موجود نہ تھی وہاں جرینٹر ز کے ذریعے روشنی کے انتظامات کیئے گئے قائم مقام چیرمین نے بلدیہ غربی کی جانب سے شب برات کے حوالہ سے کیئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :