المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے ایم ٹرنک والاکے تعاون سے کورنگی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا

بدھ 2 مئی 2018 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے ایم ٹرنک والاکے تعاون سے رحمن سیکنڈری اسکول کورنگی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا کیا۔جس کا افتتاح کمانڈرعلی مراد،کمانڈلیاقت علی،کمانڈرآرکے ملک،عبدالرزاق اورڈاکٹرعبدالرحمن نے کیا۔ کیمپ میں 150سے زائدمریضوں نے استفادہ کیا۔جس میں جنرل اوپی ڈ ی،22،دانتوں کے امراض کی13،شوگر22،بلڈپریشر40آنکھوںکے امراض میں مبتلا25مریضوں کا چیک اًپ ہوا۔

(جاری ہے)

جبکہ13مریض کا موتیاپک چکا تھا ،اُن کاالمصطفیٰ گلشن اقبال میں فری آپریشن کیاجائے گا۔کیمپ میں مریضوں کوفری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کیمپ لگانے پرڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اورمعاونین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہمخلو ق خدااور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا شیوہ انبیاء کرام علیہ السلام ہے۔دنیا وآخرت سنوارنے کا ذریعہ دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہرشخص اپنے اندرجذبہ انسانیت پیداکرنے کی ضرورت ہے اورجتنی وہ ہمت رکھتاہواس کے مطابق،یتیم،مسکین ،بیواؤںکی خدمت اورفلاح وبہبودکے کام کرے ۔