کراچی میں( کل) درجہ حرارت 41سے 43ڈگری تک جانے کا امکان

بدھ 2 مئی 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) شہرقائد میں مئی کے گرماگرم آغاز نے شہریوں کاجینا محال کردیا ، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جمعرات کو درجہ حرارت41 سے 43ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق مئی کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شہر کا درجہ حرارت41 سے 43ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ دو روزمیں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی اور اکتوبر سال کے گرم ترین ماہ شمار کئے جاتے ہیں اور ہر سال کی طرح اس سال بھی مئی کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے شہری پانی کا استعمال زیادہ کریں، شہری دھوپ میں نکلنے سے گریز اور کھانے پینے میں احتیاط کریں۔

متعلقہ عنوان :