آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک کانسٹیبل کو ایک لاکھ روپے کا نقد انعام دیا

بدھ 2 مئی 2018 17:42

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹریفک کانسٹیبل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ سی تقریب میں شاہراہِ فیصل پر انتظام ڈیوٹی کے دوران قابل ِ تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک کانسٹیبل وقار علی سنجرانی کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور سی سی ونCC-Iتعریفی سند دی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی آئی جی ہیڈ کواٹرزسندھ نعیم احمد شیخ،اے آئی جی آپریشنز سندھ سید سلمان حسین کے علاوہ ڈپٹی سی پی ایل سی چیف نے بھی مذکورہ کانسٹیبل کے اقدام کو لائق ،تحسین و تقلید قرار دیتے ہوئے دس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :