سرگودھا،کچے پھاٹک پر 50 سالہ شخص ٹرین کی ٹکر سے ہلاک

بدھ 2 مئی 2018 17:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن پر بھلوال کے قریب کچے پھاٹک پر 50 سالہ شخص ٹرین کی ٹکر سے موقع پر ہلاک ہو گیا۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھلوال کے چک 5 ریلوے کے کچا پھاٹک پر تیز رفتار ٹرین کی ٹکر لگنے سے 50 سالہ شخص محمد اسلم جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ متوفی قصبہ جھاوریاں کا رہائشی تھا جو دماغی توازن درست نہ ہونے کے باعث ٹرین کی وسل نہ سن پایا اور اس کی ٹکر کے نتیجہ میں دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :