دی سٹی اسکول میں دوروزہ انٹر کلاسز آرم ریسلنگ چیمپین شپ شروع ہوگئی

بدھ 2 مئی 2018 17:52

دی سٹی اسکول میں دوروزہ انٹر کلاسز آرم ریسلنگ چیمپین شپ شروع ہوگئی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) دی سٹی اسکول پی ای سی ایچ ایس بوائز کیمپس میں دوروزہ انٹر کلاسز آرم ریسلنگ چیمپین شپ شروع ہو گئی۔ چیمپین شپ میں 84 کھلاڑی طلباء نے حصہ لیا۔ اس چیمپین شپ میںجونیر ، یوتھ اور سینئر ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوئے اور انٹر کلاسز آرم ریسلنگ چیمپین شپ کا اوپن ٹائٹل حماد اعجاز نے حاصل کیا۔

چیمپین شپ کے اختتام پر دی سٹی اسکول پی ای سی ایچ ایس بوائز کیمپس کی ہیڈ مسٹرس مسز زہرہ طارق نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔ ساتھ میں سینئر مسٹرس مسز فوزیہ وسیم ، اسپورٹس ٹییچر محمد فیضان، ہارون سلیم، محمد عظیم عثمانی ، امیر حیدر ، سید راشد علی ا ور سندھ آرم رسلنگ کے جنرل سیکٹریٹری کاشف احمد فاروقی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

دوسرے اور آخری روز کے مقابلے میں جونیر بوائز ویٹ کیٹگری میںمحمدعباس نے محمد طلحٰہ شعیب کو ہرا کر فائنل کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور تھرڈ پوذیشن حمزہ فیاض نے محمد یاسر کو ہرا کر حاصل کیا۔ یوتھ بوائز و یٹ کیٹگری میں سلمان زکی نے ولی محمد کو فائنل میں مات دے دی اور یوتھ بوائز کیٹگری کا ٹائٹل اپنے نام کیا او رمحمد عثمان نے محمد اویس کو ہرا کر تھرڈ پوزیشن میں جگہ بنا لی اور سینئر بوائز ویٹ کٹگری میں حماد اعجاز نے سلمان بلوچ کو فائنل میں ہراکر سینئر بوائز کیٹکری کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور ساتھ ہی انٹر کلاسز آرم ریسلنگ چیمپین شپ کا اوپن کا ٹائٹل لے اڑے اور حسن سلمان نے محمد عمیر کو ہرا کر تھرڈ پوزیشن حاصل کر لی۔

میچ ریفری کے فرائز محمد علی ، عمیر شیخانی، معاذ موتی والا اور عمر اکرم نے سر انجام دیا۔ دی سٹی اسکول پی ای سی ایچ ایس بوائز کیمپس کی ہیڈ مسٹرس مسز زہرہ طارق نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :