پلسکووا، کویٹووا، شوئی زانگ اور کامیلا گیورجی پراگ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 2 مئی 2018 17:52

پلسکووا، کویٹووا، شوئی زانگ اور کامیلا گیورجی پراگ اوپن ٹینس ویمنز ..
پراگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) کیرولینا پلسکووا، پیٹراکویٹووا، شوئی زانگ اور کامیلا گیورجی پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جموریہ چیک میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز لاسٹ 32 رائونڈ میچز میں میزبان ملک کی کھلاڑی کیرولینا پلسکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساسنووچ کو 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی ہی پیٹرا کویٹووا نے ہم وطن کھلاڑی سمتکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے زیر کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، چینی کھلاڑی شوئی زانگ بھی سرخرو رہیں، انہوں نے ووگل کو شکست فاش سے دوچار کیا، اٹالین کھلاڑی کامیلا گیورجی نے جمہوریہ چیک کی بربورا سٹرائیکووا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :