وزیراعلیٰ پرویزخٹک ایوان سےاعتماد کاووٹ لیں،اے این پی کا گورنرکوخط

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ مئی 17:14

وزیراعلیٰ پرویزخٹک ایوان سےاعتماد کاووٹ لیں،اے این پی کا گورنرکوخط
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 مئی 2018ء) : عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کوایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے گورنرکوخط ارسال کردیا،وزیراعلیٰ کے پی اکثریت کی حمایت کھوچکے ہیں،اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسردارحسین بابک نے گورنرکے پی کو خط ارسال کیا ہے۔

سردار حسین نے گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک اسمبلی میں اکثریتی ارکان کی حمایت کھوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کو آئین کےآرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی جائے۔ واضح رہے پی ٹی آئی قیادت نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر20پارلیمنٹرین کو پارٹی سے نکالنے کا عندیہ دیتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کررکھے ہیں۔

ان ارکان میں اکثریتی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ کئی ارکان دوسری جماعتوں میں شامل ہوگئے۔ بعض ارکان نے شوکاز نوٹس کا جواب ہی داخل نہیں کروایا۔ دوسری جانب جماعت اسلامی نے بھی ایم ایم اے کی بحالی کے بعد کے پی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔