جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے قینچی کے وار سے بیوی کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کو اقرار جرم پر عدالتی تحویل میں جیل روانہ کر دیا

بدھ مئی 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے قینچی کے وار سے بیوی کو قتل کرنے والے سفاک قاتل کو اقرار جرم پر عدالتی تحویل میں جیل روانہ کر دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کے روبرو پولیس نے قینچی کے وار سے بیوی کو قتل کرنے والے سفاک قاتل فیاض کو پیش کیا ۔ عدالت کے روبرو ملزم فیاض کا فوجداری دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان قلمبند کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اعترافی بیان میں ملزم کا اعتراف جرم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ بہنوئی کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا ، جس میں اس کی بیوی رکاوٹ بن رہی تھی ، جس پر اس نے بیوی کو قینچی کے وار سے قتل کیا ۔ ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اس نے بیوی پر قینچی کے 12 وار کیے جس سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ تفتیشی افسر کا عدالت کوبتانا تھا کہ ملزم کی تین سالہ بچی نے بھی پولیس کے سامنے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اس کی ماں کو اس کے باپ نے قتل کیا ہے ۔ عدالت نے ملزم کی جانب سے اعتراف جرم پر عدالتی تحویل میں جیل روانہ کر دیا ۔