ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے علینہ قتل کیس کے مرکزی ملزم مظہر کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کر لی

بدھ 2 مئی 2018 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے علینہ قتل کیس کے مرکزی ملزم مظہر کی ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کر لی ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو علینہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے کیس میں نامزد مرکزی ملزم مظہر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ عدالت نے ضمانت یافتہ تمام ملزمان کو 22 مئی کو ہونے والی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ پراسیکیوشن کی ناکامی کی وجہ سے عدالت اس سے قبل کیس میں نامزد مرکزی ملزمہ علوینہ اور دیگر دو ملزمان احسن اور عباس کی ضمانت منظور کر چکی ہے ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سعود آباد میں مقدمہ درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :