محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کا شمار تیزی کے ساتھ ابھر کر آنے والی درسگاہ میں کیا جارہا ہے،ڈاکٹر زبیر شیخ

بدھ 2 مئی 2018 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو)میں طلبہ کو بامقصد تعلیم کی فراہمی ، صحتمند غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور انکی بہترین تربیت کی فراہمی کے امور پر سب سے زیادہ توجہ دی جاتی ہے جس کے نتیجے میں اب اس یونیورسٹی کا شمار بہت تیزی کے ساتھ ابھر کر آنے والی درسگاہ کے طور کیا جارہا ہے جس کا اعتراف ہائیر اجوکیشن کمیشن، پاکستان کونسل آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی، کمپیوٹنگ ایسوسی ایشن، اے سی سی اے اور دیگر پروفیشنل تنظیموں کی جانب سے بھی کیا جارہا ہے جبکہ حکومت سندھ کی چارٹرڈ انسپیکشن کمیٹی کی جانب سے ماجو کی سندھ کی صف اول کی یونیورسٹی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز یونیورسٹی آڈیٹوریم میں امتحانات کے دوران امتیازی نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اسکالر شپ سرٹیفیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب میں طلبہ اور انکے والدین سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یونیورسٹی کی لائف سائینسز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم،ایسوسی ایٹ ڈین کمپیوٹنگ اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹر عاصم امدد ، ایسوسی ایٹ ڈین بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سائینسز ڈاکٹر شجاعت مبارک اور دیگر سینئر اساتذہ بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ ماجو میں ھائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر سختی کے ساتھ عمل کیا جاتا ہے اور ہمارے تمام ڈگری پروگرام ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ہیں۔انہوں نے بتا یا کے یونیورسٹی کیمپس میں توسیع اور نئے ڈگری پروگرام شروع کرنے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے اور ہم اس بات کی پوری کوشش کررہے ہیں کہ آئیند سال سے بی ایس میڈیا سائینس،بی ای (سول انجینئرنگ) بی ایس (بائیو ٹیکنالوجی) اور ڈی فارمیسی کے نئے ڈگری پروگرامز بھی شروع کردیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ماجو کو فیکلٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے انڈسٹری کا عملی تجربہ رکھنے والے اساتذہ کو فوقیت دینے کے علاوہ مزید پی ایچ ڈی اساتذہ شامل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری فیکلٹی میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد بیس سے زائید ہوچکی ہے اور دس سے بارہ پی ایچ دی اساتذہ اس سال کے دوران ہماری فیکلٹی میں شامل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماجو کے تعلیمی پروگراموں کو عالمی معیار تعلیم سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ہم امریکہ،ملا ئشیاء،ترکی اور دیگر ممالک کی یونیورسٹیوں ساتھ تعلیم و تحقیق کے شعبہ میں ایک دسرے کے ساتھ اشتراک کار کئے کے ایم او یوز پر دستخط کئے ہیں جس کی بنا پر طلبہ کو ماجو میں ادا کی جانے والی فیس پر عالمی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔

انہوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کونسل آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے حال ہی میں ہمارے دو پروفیسرز کو تعمیری کام کرنے والے سائینسداں کے ایوارڈز دئے گئے ہیں جبکہ ماجو کے انجینئرنگ کے طلبہ نے گزشتہ دنوں انجینئرنگ پروجیکٹس کی نمائش کے انٹر یونیورسٹی مقابلوں میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔