شہری کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف د رخواست ،عدالت نے ڈی آئی جی ایڈمن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

بدھ 2 مئی 2018 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں ڈی آئی جی ایڈمن و دیگر کی جانب سے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ،۔ عدالت نے معاملے پر ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائمخانی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔۔۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈی جی ایڈمن و دیگر کی جانب سے شہری کو حبس بے جا میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

۔

(جاری ہے)

عدالت میں دائر دررخواست میںدرخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ انکا کیس اے ٹی سی میں زیر سماعت ہے،جس میں وہ مدعی ہے،،پولیس ان پر دباو ڈال رہی ہے کہ وہ دائر کیس واپس لے۔۔درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں 18اپیریل کو رشید آباد میں واقع انکے گھر سے اٹھایا اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کے پی آفس لایا جہاں انہیں پولیس نے 9گھنٹے تک مسلسل حبس بے جا میں رکھا اور بعد میں انہوں نے پولیس منت سماجت کرکے جان چھڑائی۔عدالت نے دائر درخواست پر عدالت نے معاملے پر ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائمخانی کو ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس میں اشتہاری ملزم علی خورشید کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا