ضلع ساؤتھ پولیس کا جرائم پیشہ ، ڈکیت گروہوں ، مفرور و اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،75ملزمان گرفتار

بدھ 2 مئی 2018 17:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) ضلع ساؤتھ پولیس کا جرائم پیشہ ، ڈکیت گروہوں ، مفرور و اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن 75ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، منشیات، لوٹا ہوا مال اور دیگر سامان برآمد، کاروائی ضلع ساؤتھ کے گیارہ تھانوں نے کی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ساؤتھ سرفراز نواز کی ہدایت اور خصوصی ٹاسک پر SHOپریڈی لیاقت حیات، SHOبوٹ بیسن نصیر تنولی، SHOدرخشاں اورنگزیب خٹک، SHOآرٹلری میدان سلمان وحید ، SHOڈیفنس علی رضا لفاری سمیت سول لائن، آرام باغ، کلفٹن، گزری، فریئر اور ساحل پولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں ڈکیت، اسٹریٹ کرمنلز، جرائم پیشہ اور دیگر مطلوبہ ملزمان کے خلاف کاروایئاں کر کے 6ڈکیت و اسٹریٹ کرمنلز، پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب 6مفرور و اشتہاری ملزمان، متفرق مقدمات میں ملوث 41ملزمان، حقہ شیشہ کے مقدمہ میں ایک ملزم، منشیات فروشی اور سپلائیر سمیت 16ملزمان کو گرفتار کر کے 5پستول، 5میگزین، 29کارتوس، ساڑھے 14کلو گرام چرس، ایک حقہ شیشہ، وارداتوں میں لوٹا و مسروقہ مال برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

کاروایئوں میں پریڈی پولیس نے 17، بوٹ بیسن پولیس نے 4، سول لائن پولیس نے 8، آرام باغ نے 8درخشاں پولیس نے 9ملزمان، کلفٹن پولیس نے 5، گزری پولیس نے 3، ڈیفنس پولیس نے 8، فیریئر پولیس نے 2، ساحل پولیس نے 8 اور آرٹلری میدان پولیس نے ایک ملزم گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ضلع ساؤتھ سر فراز نواز نے بہتر کارکردگی پر ایس ایچ اوز اور پولیس پارٹیوں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے دوسری جانب ضلع ساؤتھ میں عوام اور پولیس کے قریبی تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام تھانوں کی سطح پر کمیونٹی پولیسنگ کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :