حالیہ بجٹ میں فلم انڈسٹری کو چار اقسام کی مراعات دینے کے حکومتی اعلان پر فلمی حلقے خوش ‘حکومت سے اظہار تشکر

بدھ مئی 18:00

حالیہ بجٹ میں فلم انڈسٹری کو چار اقسام کی مراعات دینے کے حکومتی اعلان ..
لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دینے کے حوالے سے گزشتہ 20 برسوں سے جنگ جاری ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کو تین دفعہ باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دیدیا گیا جن میں دومرتبہ باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا لیکن ہماری فلم انڈسٹری کی طاقتور‘ نامور اور بااثر شخصیات نے یہ جاننے کی زحمت ہی نہ کی کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو صنعت کا درجہ دیدیا گیا ہے‘ فلم انڈسٹری میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں فلم انڈسٹری کو چار قسم کی مراعات دینے کا اعلان کیا ہے‘یہ مراعات پاکستان فلم انڈسٹری کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کرینگی‘ فلمی دنیا میں بجٹ میں دی گئی مراعات پر حکومت کا شکریہ ادا کیا جارہا ہے اور کہاجارہا ہے کہ اگر واقعی فلم انڈسٹری کیلئے عملی طور پر کچھ کیا گیا تو مسلم لیگ(ن) کی حکومت کیلئے یہ بڑا اعزازہوگا‘دوسری طرف فلم انڈسٹری کے لوگ اس اعلان پر حکومت کے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :