آل پنجاب ریڈرز فٹ بال کپ ،ریڈرز کلب نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ مئی 18:00

آل پنجاب ریڈرز فٹ بال کپ ،ریڈرز کلب نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی ..
لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2018ء) آل پنجاب ریڈرز فٹ بال کپ کے مقابلے ریڈرز فٹ بال گرائونڈ فیصل ٹائون میں جاری ہیں، ریڈرز کلب نے ماڈل ٹائون یونائیٹڈ کو 0-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ریڈرز کلب کی طرف سے 7 ویں منٹ میں وہاج، 19 ویں منٹ میں شہباز، 52 منٹ میں بلال، 55 منٹ میں شکیل اور 60 ویں منٹ میں وہاج نے گول کئے،افضل باری، محمد اقبال، وحید مراد، افضل جونیئر ریفری ، نعیم زیدی میچ کمشنر جبکہ ریفری اسیسر عیسیٰ خان تھے، اس موقع پر مقر عباس سلطان سماجی کارکن (ن) لیگ مہمانِ خصوصی تھے، میاں اشفاق احمد سماجی کارکن، کبیر احمد چوہدری ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ، پرویز خالد رانا ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ، جاوید احمد ، نعیم احمد چاند، سہیل بیگ، طاہر حسین تارو اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :