راؤ خورشید علی غیر ملکی تجارتی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 2 مئی 2018 18:20

لاہور۔2 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے سینئر وائس چیئرمین راؤ خورشید علی یوکے اور اٹلی کے 10 روزہ تجارتی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

راؤ خورشید علی لاہور چیمبر آف کامر س کے 18 رکنی تجارتی وفد کے ہمراہ سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید کی قیادت میں یوکے اور اٹلی گئے تھے ، راؤ خورشید علی نے وطن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا تجارتی دورہ انتہائی کامیاب رہاہے، دونوں ممالک کے کاروباری افراد کے ساتھ وفد میں شریک افراد نے کئی تجارتی معاہدے بھی کئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ خواجہ خاور رشید کی قیادت میں تجارتی وفد نے بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں ،آئندہ بھی اسی طرح کے تجارتی وفود کو یورپی ممالک میں جانا چاہیے تاکہ پاکستانی مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے کے مواقعوں کو بڑھا یا جا سکے ۔

انہوں نے یوکے اور اٹلی میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات اور مہمان نوازی کا خصوصی طور پر ذکر کیا اور انہیں قابل تحسین قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :